ٹیکسٹائل ملوں کی عدم دلچسپی‘ کپاس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

ٹیکسٹائل ملوں کی عدم دلچسپی‘ کپاس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

کراچی(این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کپاس کے دامو ں میں مجموعی طور پر اضافے کا رحجان رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے فی من 50روپے اضافے پر اسپاٹ نرخ فی من 6550روپے پر بند کئے سندھ میں فی من کپاس کادام 6600 تا 6650روپے 40کلو گرام پھٹی کا دام 2950تا3050روپے اورفی من بنولہ کا دام850تا900روپے علاوہ پنجاب میں 40کلو گرام پھٹی کادام 2800 تا 3000 روپے اورفی من بنولہ کا دام 850تا 900 روپے رہا کاٹن بروکرز کے مطابق سندھ وپنجاب کے کئی علاقوں میں بارشوں کے باعث کپاس کی آمد متاثر ہونے پر داموں میں اضافے کا رحجان رہے گا ۔