موبائل فون کی درآمد میں 10.8 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2012-13ءکے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 10.8 فیصد کمی آ گئی۔ وفاقی بیورو شماریات کے مطابق جولائی 2012ءسے جون 2013ءکے دوران 61کروڑ 38لاکھ 58ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔ جون 2013ءکے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں موبائل فون کی درآمدات میں 22.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2012-13ءکے دوران تجارتی خسارہ 20ارب 43کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 2011-12ءکے دوران تجارتی خسارہ 21ارب 28کروڑ 80لاکھ ڈالر رہا تھا۔ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں تیزی سے تجارتی خسارے میں بھی کمی آئی ہے۔