زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 28.54 فیصد اضافہ

زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 28.54 فیصد اضافہ

اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2012-13ءکے دوران زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 28.54 فیصد اضافہ ہو گیا۔ وفاقی شماریات بیورو کے مطابق جولائی 2012ءسے جون 2013ءکے دوران ایک ارب 17 کروڑ کے زیورات برآمد کئے گئے جبکہ مالی سال 2011-12ءکے دوران 91 کروڑ 64 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات برآمد کئے گئے تھے۔ مذکورہ بالا عرصے کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات 45 لاکھ 75 ہزار ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2011-12ءمیں 39 لاکھ 51 ہزار ڈالر مالیت کے قیمتی پتھر برآمد کئے گئے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران فرنیچرز، دستکاریوں کی برآمدات میں بھی بالترتیب 9 اور10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔