توانائی بچت منصوبہ‘ وفاق کا فرٹیلائزر سیکٹر کے آڈٹ پر غور

توانائی بچت منصوبہ‘ وفاق کا فرٹیلائزر سیکٹر کے آڈٹ پر غور

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے توانائی بچت کے حوالے سے فرٹیلائزر سیکٹرآڈٹ پر غور شروع کر دیاذرائع کے مطابق وفاقی حکومت توانائی بچت کے حوالے سے فرٹیلائزرسیکٹرآڈٹ پر غور کررہی ہے جوعالمی سطح پر مقررہ ساٹھ سے 65 فیصد کے مقابلے پاکستان میں صرف 30 سے 32 فیصد استعداد پرکام کررہا ہے۔ ادھر فرٹیلائزر سیکٹر کا کہنا ہے کہ توانائی کے تمام شعبوں کا یکساں آڈٹ کیا جائے جس میں کیپٹیو پاور پلانٹس، سیمنٹ اورسرکاری پاور جنریشن کمپنیاں بھی شامل ہیں سیکٹری انڈسٹریز شفقت نغمی نے بتایا کہ صنعتی شعبے میں بڑے پیمانے پر بجلی گیس اور پانی کا ضیاع ہوتا ہے دس میں سے نو فرٹیلائزر پلانٹس صرف 32 سے 35 فیصد پیداواری صلاحیت پرکام کررہے ہیں۔ جنہیں گیس پر بھاری سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے ان حالات میں کارکردگی جانچنے کیلئے انرجی ایفیشنسی آڈٹ کی ضرورت مزید بڑھ گئی ۔