ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ‘ آسٹریلین میں کمی

ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ‘ آسٹریلین میں کمی

کراچی(این این آئی)گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ دیکھا گیاجبکہ آسٹریلین ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر 60 پیسے بڑھ کر 102.03 روپے پر پہنچ گئی۔