اتوار و رمضان بازاروں میں صارفین کا ٹرن آﺅٹ لاکھوں میں ہے: بلال یاسین

لاہور (آئی این پی)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو سستے داموں یقینی بنایا ہے جس کی وجہ سے ہر رمضان بازار میں 80ہزار سے زائد شہریوں نے اشیائے ضروریہ کی خریداری کی ہے جو رمضان بازاروں کی کامیابی کی واضح مثال ہے ۔یہ بات انہوں نے جوہر ٹاﺅن رمضان بازار کے دورہ پر کہی۔اس موقع پر ایم پی اے سیف الملوک کھوکھراور ڈی سی او لاہور نسیم صادق بھی موجود تھے۔بلال یاسین نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری اتوار رمضان بازاروں میں صارفین کا ٹرن آﺅٹ لاکھو ںمیں ہے اورکم وسائل اور مہنگائی کے باوجودوزیر اعلی پنجاب نے شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی سستے داموں یقینی بنانے کےلئے اتوار کے روز رمضان بازاروں میں خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے جس سے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی۔بعد ازاں وزیر خوراک اور ڈی سی او لاہور نے رمضان بازار میں سپلائی کئے جانے والے آٹے کی کوالٹی اور وزن کو چیک کیا اور رمضان بازار میں قائم پھلوںاور سبزیوں کے سٹالوں پر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی کو مانیٹر کیا۔