اتوار بازار : پھلوں‘ سبزیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رچحان فروخت میں کئی گنا اضافہ

لاہور (خبر نگار)اتوار بازاروں میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ کچھ کی قیمتوں میں اضافہ اور کچھ کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ عیدالفطر کی وجہ سے اپنے گھروں کو جانیوالے پردیسوں نے کم خریداری کی جبکہ لاہوریوں نے اگلے اتوار کو عید کی چھٹی کی وجہ سے دوگنی خریداری کی۔ اتوار بازار میں ٹماٹر دستیاب نہیں تھے۔ جبکہ کیلا 50اور 60 روپے درجن دستیاب تھامگر سائز چھوٹا تھا۔ شہریوں نے سبز مرچ25 روپے اضافہ سے80، لیموں35روپے اضافہ سے 100، شملہ مرچ10روپے اضافہ سے 70شلجم5 روپے اضافہ سے30، پھول گوبھی 4 روپے اضافہ سے52، پیاز 5 روپے اضافہ سے42 پالک 6 روپے اضافہ سے26، لہسن دیسی 5 روپے اضافہ سے90روپے کلو ہوگیا۔ بیگن5روپے کمی سے38،گھیا کدو4 روپے کمی سے22 روپے اور گھیا توری 5 روپے کمی سے35روپے کلو ہوگئی دیگرسبزیوں میں آلو شوگر فری24، آلو نیا34روپے ادرک چائنہ135، بھنڈی 40، اروی 35روپے کلو تھی۔پھلوں میں بازار میں 60روپے کلو بکنے والا یہ سیب100سے 115روپے کلو فروخت ہوا جبکہ کجھور120، کیلا اول 60،کیلا دوئم50، آڑو105،خوبانی125، آلو بخارہ 130چونسہ آم90چونسہ کالا60، فحری آم50گرما55، ناشپاتی 50انگورسندر خانی180انگور گولہ100روپے کلو فروخت ہوئے۔