گنے کی پیداوار میں کمی‘ چینی کا بحران آئندہ برس بھی برقرار رہنے کا خدشہ

کراچی (این این آئی) چینی کا موجودہ بحران آئندہ سال بھی برقرار رہنے کا خدشہ ہے، گنے کا پیداواری ہدف 5 کروڑ36 لاکھ ٹن متوقع ہے جو رواں سال سے15 فیصد کم ہے۔ وزارت زراعت و خوراک کے ذرائع کے مطابق رواں سال کے لئے گنے کی پیداوار کا ہدف5 کروڑ 65 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا جبکہ پیداوار صرف4 کروڑ70 لاکھ ٹن رہی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال دس لاکھ ہیکٹر رقبے پر گنے کی فصل کاشت کی جائے گی۔