پانی کی کمی‘ گندم کی اوسط پیداوار میں 8 من فی ایکڑ کمی آ گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کے گندم کی بھرپور پیداوار رکھنے والے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں چشمہ جہلم لنک کینال بند ہونے اور گندم کی فصل کو آخری پانی نہ ملنے سے30لاکھ ایکڑ گندم کی فصل کی اوسط پیداوار میں 8 من فی ایکڑ کمی آئی ہے۔ راجن پور، مظفرگڑھ، ڈی جی خاں، رحیم یار خان، بہاول نگر، بہاول پور، لودھراں، خانیوال اور وہاڑی میں گندم 19سے21لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی ہے۔ یہاں گندم کی بھرپور فصل آنے کا اندازاہ لگایا گیا تھا کیونکہ مذکورہ علاقوں میں گندم کی فصل کو آخری پانی نہیں مل سکا۔