پی ٹی سی ایل اور سی بی اے کے درمیان ملازمین کیلئے اہم مراعات کے سمجھوتے پر دستخط

پی ٹی سی ایل اور سی بی اے کے درمیان ملازمین کیلئے اہم مراعات کے سمجھوتے پر دستخط

اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے سی بی اے کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ملازمین کو متعدد مراعات اور معاشی فوائد حاصل ہونگے۔ اس کیساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ای او بی آئی پینشن جیسی اضافی مراعات بھی میسر ہونگی۔ سمجھوتے پر دستخط کی تقریب پی ٹی سی ایل کے صدر دفتر میں ہوئی جس میں پی ٹی سی ایل انتظامیہ کے سینئر ارکان اور ملازمین یونین کے نمائندے شریک ہوئے۔