پنجاب: ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب 36 کروڑ کے فنڈز کی منظوری

لاہو ر ( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے گیارویں اجلاس میں انرجی سیکٹر ، اربن ڈویلپمنٹ اور ڈسٹرکٹ پروگرام سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 36کروڑ 9لاکھ21 ہزار روپے کی منظوری دی ہے ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجاب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے گیارویں اجلاس میں جن4 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میںانرجی سیکٹر کی ترقیاتی سکیم شہر لاہور میں سٹریٹ لائیٹوں کو سولر پاورڈ ایل ای ڈی پر لانے کے لیے (پی سی- II) مبلغ 6 کروڑ روپے ، اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرکی دو ڈویلپمنٹ سکیموں لاہور کے لیے واٹر سپلائی ، سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے لیے ماسٹر پلان کی تیاری (پی سی- II) 13 کروڑ 6 لاکھ43 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔