ٹریفک مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے میٹرو بس روٹ آزادی چوک میں اوورہیڈ برج بنانے کا فیصلہ

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) میٹرو بس چلنے سے آزادی چوک میں پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے اوور ہیڈبرج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اوور ہیڈ کیساتھ ساتھ میٹرو بس کا نیا روٹ آزادی چوک مینار پاکستان سے مستی گیٹ تک چلا دی جائے گی۔ شاہدرہ سے گجومتہ تک میٹرو بس کامیابی سے چل رہی ہے۔