ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 28 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 28 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 28 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ان کا مجموعی حجم 10ارب 34 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 60 کروڑ 21 لاکھ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 13 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔