ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: نیپرا نے کے ای ایس سی کیلئے بجلی نرخوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے ای ایس سی کیلئے بجلی سستی کر دی‘ اپریل‘ مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ نیپرا کے مطابق اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ‘ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 71 پیسے فی یونٹ اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی گئی ہے۔