فروزن فروٹ اینڈ ویجیٹبل پراسیسنگ پلانٹ کی تنصیب

فروزن فروٹ اینڈ ویجیٹبل پراسیسنگ پلانٹ کی تنصیب

لاہور (پ ر) ایف ایف سی نے پاکستان کا پہلا انفرادی کوئیک فروزن فروٹس اینڈ ویجیٹیبل پلانٹ الحمد فوڈ حاصل کر لیا۔ اس موقع پر تمام سٹیک ہولڈرز اور انویسٹرز موجود تھے۔ ایف ایف سی کے کمپنی سیکرٹری نے پلانٹ کے حصول کی دستاویزات پر دستخط کئے۔ ان کے علاوہ تقریب میں الحمد فوڈز کے سی ای او چودھری خورشید‘ ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی‘ جناب راشد خان اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس پلانٹ کے حصول سے پاکستان کا پہلا جدید ترین انفرادی کوئیک فروزن فروٹس اینڈ ویجیٹیبل پلانٹ کثیر الجہت معاشی و معاشرتی ترقی کے باب میں نیا اور شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔