صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پنجاب سیڈ کارپوریشن بورڈ کا 102 واں اجلاس آج (جمعہ) طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ‘ سیکرٹری زراعت‘ سیکرٹری فنانس‘ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ مالی سال 2013-14ءکی منظوری دی جائے گی۔