اعلیٰ معیار کی وجہ سے ”گل احمد“ کا شمار دنیا کی صف اول کے ٹیکسٹائل ہاﺅسز میں ہوتا ہے: بشیر علی

اعلیٰ معیار کی وجہ سے ”گل احمد“ کا شمار دنیا کی صف اول کے ٹیکسٹائل ہاﺅسز میں ہوتا ہے: بشیر علی

لاہور (پ ر) چیئرمین گل احمد بشیر علی نے کہا ہے کہ فیشن اپنی شخصیت کے درست اظہار کا بہترین طریقہ ہے۔ فیشن سے متعلق اہم چیزوں کو ڈیزائن کرکے ہم ایک دلچسپ وارڈ روب کی صورت میں یکجا کرتے ہیں جو بطور لباس ہماری زندگی پر نہایت مہذب اور پُرکشش اثرات مرتب کرتے ہیں۔ گل احمد کی تاریخ: گل احمد نے بیسوی صدی کے شروع میں ہی ٹیکسٹائل کی صنعت میں قدم رکھا۔ سن 1953ءمیں گروپ نے گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے نام سے پیداوار کا آغاز کیا۔ اس دن سے کمپنی نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت گل احمد کا شمار دنیا کی صف اول کی کمپوزٹ ٹیکسٹائل ہاﺅسز میں ہوتا ہے۔