آلودگی سے پاک کاٹن کی پیداوار کیلئے فوری اقدامات کئے جائینگے: سیکرٹری زراعت

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈاکٹر اعجاز منیر سیکرٹری زراعت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کاٹن کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ وہ پنجاب کاٹن کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میںایڈیشنل سیکر ٹری پلاننگ احمد علی ظفر ،حافظ شوکت علی ،ڈاکٹر انجم علی،ڈاکٹر اجمل حیدر شاہ ، محمد رفیق اختر،ملک محمد فیاض ،مختار احمد بلوچ ، ایکسائز کے نمائند وں ، کاشتکاروں اور اپٹماکے نمائندوں نے شرکت کی ۔ سیکر ٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی بی ٹی اقسام کی منظور ی کے مراحل جلد طے کر لیے جائیں گے ۔ اجلا س میں ڈائریکٹر جنرل زراعت نے بتایا کہ سال 2013ءمیں 6ملین ایکڑ رقبہ کپاس کے زیر کاشت لایا گیا ہے اور اس سے 10ملین گانٹھوں کی پیداوار متوقع ہے ۔ اس سال پچھلے سال کے مقابلہ میں کاٹن لیف کرل وائرس کا حملہ6فیصد زیادہ مشاہدہ میں آیا ہے جبکہ ڈسکی بگ بھی فصل کے لیے خطرہ کی صورت اختیار کر رہا ہے ۔