اٹلی کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی اور اناج ذخیرہ کے منصوبوں میں دلچسپی
لاہور (کامرس رپورٹر) اٹلی کے سرمایہ کاروں نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی اور اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔اٹلی کے سرمایہ کاروں اور مقامی کاروباری افراد کے سات رکنی وفد پنجاب سرمایہ کاری بورڈ (PBIT) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر آمنہ چیمہ سے ملاقات کی۔ آمنہ چیمہ نے کہا کہ صوبے کے ہر ایک شہری کو پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پنجاب کے عزم کی مطابقت میں PBIT بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا اندازہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔