کاروبار دوست ماحول فراہم کرکے پاکستان کا تشخص اْجاگر کیا جاسکتا ہے : سیمینار
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ کاروبار دوست ماحول فراہم کرکے پاکستان کا تشخص ایک بہترین ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اْجاگر کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور چیمبر میںسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اظہر علی چودھری، وزیراعظم کے ڈلیوری یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر اویس سراج، میاں عبدالرزاق، میاں زاہد جاوید اور رضوان اختر شمسی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔