سسٹمز لمیٹڈ نے آئی سی ٹی میں دو ایوارڈز جیت لئے
لاہور( پ ر) پاکستان کی صف اول کی سافٹ ویئر کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کو انفارمیشن کمیونیکشن اینڈ ٹیکنالوجی ایوارڈ 2016 ء میں دو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سسٹمز لمیٹڈ کو ’’ ایکسیلنس ان سافٹ ویئر ایکسپورٹ ‘‘ اور ’’ ڈومیسٹک ریونیو ایچومنٹ ‘‘ کے ایوارڈز دیے گئے ۔ یہ ایوارڈز سسٹمز لمیٹڈ کی جانب سے چیئرمین سسٹمز لمیٹڈ اعزاز حسین اور سی ای او آصف پیر نے وصول کئے ۔