پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (اے پی پی) کاٹن ائیر 2014-15ء کے اختتام پر پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی سالانہ پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 30 اپریل تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 48 لاکھ 71 ہزار 174 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 لاکھ 79 ہزار 480 بیلز (11.05 فیصد) زائد ہیں۔ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 1 کروڑ 8لاکھ 96ہزار 674 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12 لاکھ 65 ہزار 312 بیلز (13.14 فیصد) زائد ہے جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں مذکورہ عرصے تک 39 لاکھ 74 ہزار 500 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2لاکھ 14 ہزار 168 بیلز (5.7 فیصد) زائد ہے ۔کاٹن ائیر 2014-15ء کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں سے مجموعی طور پر 1کروڑ 40 لاکھ 73 ہزار 195بیلز خریدی ہیں ۔