ٹماٹر اور پیاز سمیت کئی سبزیاں بازاروں سے غائب، مہنگائی کم نہ ہو سکی

ٹماٹر اور پیاز سمیت کئی سبزیاں بازاروں سے غائب، مہنگائی کم نہ ہو سکی

لاہور (خبرنگار) اتوار بازاروں کے معاملات بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑ رہے ہیں اور رمضان کی آمد سے ڈیڑھ ماہ پہلے ہی ذخیرہ اندوزی کے آثار نظر آنے لگے، گزشتہ روزاتوار بازوں میں ٹماٹر غائب تھے، ٹماٹروں کی قیمت 7روپے اضافہ سے 33روپے مقرر کی گئی تھی مگر دکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ٹماٹر 50 روپے سے 55روپے کلو مل رہا ہے 32 روپے کلو کیسے فروخت کریں، پیاز بھی گزشتہ ہفتے کی طرح اتوار بازاروں سے غائب تھا اور گلا سڑا ہی دستیاب تھا، ذرائع کے مطابق پیاز بھی سٹورز میں پہنچ چکا ہے، اتوار بازاروں میں بھنڈی اور کریلا بھی غائب تھے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی حالت اچھی نہیں ہے، گلی سڑی سبزیاں ہیں اور پھل بھی دستیاب نہیں ہے۔اتوار بازاروں میں بیشتر پھلوں اور اکثر سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، پھلوں میں سیب میدانی 2روپے اضافہ سے 94 ، سیب کالا کولو پاکستانی 3روپے اضافہ سے 140 ، کالاکولو ایرانی 1روپے اضافہ سے 125 ، سیب سفید 3روپے اضافہ سے 65 ، سیف امری 3روپے اضافہ سے 75، انار بدانہ 10روپے اضافہ سے 250 ، کینو اول 5روپے اضافہ سے 140 ، کینو دوم 7 روپے اضافہ سے 92 روپے، مالٹا 6روپے اضافہ سے 102، مالٹا شگری 160، مسمی5روپے اضافہ سے 160، اسٹابری 15روپے کمی سے 125، گریپ فروٹ فی عدد 2روپے اضافہ سے 33، تربوز 2روپے کمی سے 33، امرود 2روپے اضافہ سے 67 خربوزہ 60، خربوزہ گول پیلا 31 ، خربوزہ گول سفید 50، لوکاٹ 80، کیلا اول 5روپے اضافہ سے 70، کیلا دوم 4روپے اضافہ سے 54، فالسہ 212روپے، چیکو 183 اور پپیتا 19روپے کمی سے 96 آڑو 150، آڑو سپیشل 210 روپے کلو ہو گیا، سبزیوں میں آلو 12، پیاز 44 ، ٹماٹر 32، لہسن دیسی 80 ، لہسن چائنہ 130 ادرک سنگا پور 122، ادرک انڈیا 96، ادرک چائنہ 10 روپے اضافہ سے 160، بینگن 29، کھیرا دیسی 6 روپے اضافہ سے 31، کریلے 13 روپے کمی سے 41، ٹینڈیاں 29، ٹینڈے کالے 90، ٹینڈے سفید 64، لیموں چائنہ 10 روپے کمی سے 112، لیموں 3روپے اضافہ سے 178، ماڑو 4روپے کمی سے 16، کچنار 30روپے کمی سے 65، گھیا توڑی 6 روپے اضافہ سے 66 ، گھیا کدو 39، کچا آم 14، بند گوبھی 16، پھول گوبھی 6روپے اضافہ سے 26، سبز مراچ دیسی 2روپے کمی سے 70، سبز مرچ فارمی 26 روپے کمی سے 36، شملہ مرچ 39روپے کلو ہو گئی۔