سی این جی سیکٹر تباہ ہو چکا، کفن پہن کر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے: مالکان

سی این جی سیکٹر تباہ ہو چکا، کفن پہن کر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے: مالکان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک بحالی سی این جی کے آرگنائزر راجہ جہانگیر اختر نے حسن ابدال میں سی این جی مالکان کے ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی سٹیشنز کی بندش کے بعد گیس چوری میں چار یا آٹھ ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔ اگر حکومت نے سی این جی شعبہ کو تباہ کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تو ہمیں بتا دیا جائے تاکہ ہم مزید نقصان سے بچ سکیں ۔ سی این جی مالکان نے اعلان کیا کہ جب بھی کال دی جائیگی تو ہم وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنے میں کفن پہن کر شامل ہونگے۔