سائوتھ ایشیئن سیکورٹیز ریگولیٹرز فورم کا اجلاس اکتوبر میں ہو گا

کراچی (اے پی پی) جنوبی ایشائی ممالک کے سیکورٹیز ریگولیٹر کے فورم کا آئندہ اجلاس اکتوبر میں پاکستان میں ہو گا، اس اہم اجلاس کی میزبانی سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس ای سی پی)کرے گا۔اس اجلاس میں بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، مالدیپ اور نیپال کے سیکورٹیز ریگولیٹرز شرکت کریں گے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے سیکورٹیز فورم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ علاقائی ترقی اور ممبر ممالک میں سرمایہ کاری کے اضافہ کے لئے پاکستان اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔