جولائی تا مارچ ٹیلی کام کی درآمدات میں 14.70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جولائی تا مارچ ٹیلی کام کی درآمدات میں 14.70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی (اے پی پی)رواں مالی سال 2014-15 کے پہلے 9ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 539.583 ملین ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 477.255 ملین ڈالر کے تھے ۔ اسی طرح مہینے کی بنیاد پر بھی موبائل فون کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ مارچ میں 3.929 ملین ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیںجبکہ فروری 2015 میں 3.161 ملین ڈالر کے درآمد کیے گئے تھے ۔ رواں مالی سال 2014-15 کے جولائی تا مارچ مجموعی طور پر ٹیلی کام کی درآمدات میں 14.70 فیصد اضافہ ہوا۔