کراچی اور لاہور کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی جاری، کے ایس ای 100 انڈیکس 33908.62 کی سطح تک پہنچ گیا

کراچی اور لاہور کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی جاری، کے ایس ای 100 انڈیکس 33908.62 کی سطح تک پہنچ گیا

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 13.28 پوائنٹس کے اضافہ سے 33908.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 13.28 پوائنٹس کے اضافہ سے 33908.62 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ مجموعی طور پر 30 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار 550 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 74 کروڑ 20 لاکھ 99 ہزار 419 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 73 کھرب 14 ارب 97 کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار 192 روپے سے کم ہو کر 72 کھرب 97 ارب 29 کروڑ 59 لاکھ 5 ہزار 410 روپے رہ گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 85 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس39.40پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5822.65 بند ہوا۔