موبی لنک نے ’میک یور مارک‘ متعارف کروادیا

موبی لنک نے ’میک یور مارک‘ متعارف کروادیا

کراچی (پ ر) موبی لنک نے اپنے فلیگ شپ کارپوریٹ رسپانسیبلیٹی کے طور پر ’میک یور مارک متعارف کروایا ہے۔ ’میک یور مارک‘ VimpelCom کی کارپوریٹ رسپانسیبلیٹی حکمت عملی کا کلیدی جزو ہے۔ جس کا مقصد ’نوجوانوں کو ان کے مستقبل کی تشکیل میں مدد فراہم کرنا ہے‘۔ ’میک یور مارک‘ آج کے نوجوانوں میں پائی جانے والی غربت، بیروزگاری، صحت و تعلیم کی ناکافی سہولتیں،غذائی تحفظ،وسائل کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے واقف ہے جس کی سنگینی میں آبادی میں تیزی سے ہونے والے ضافے کے باعث مزید شدت آئی ہے۔