مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 11659 لاٹ کے سودے 2 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے میں طے طائے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2746 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 44 کروڑ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 60.6 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 7.1 کروڑ روپے رہی۔