محدود وسائل کے ساتھ آبادی کو تمام ضروریات فراہم کرنا ناممکن ہے: سلمان رفیق

محدود وسائل کے ساتھ آبادی کو تمام ضروریات فراہم کرنا ناممکن ہے: سلمان رفیق

لاہور (کامرس رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تیل پیدا کرنے والا ملک نہیں اور آبادی میں اضافہ کی رفتار کے مقابلے میں ملکی وسائل میں اضافہ نہیں ہو رہا- انہوںنے کہا کہ محدود وسائل کے ساتھ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو سہولیات فراہم کرنا اور ضروریات پوری کرنا ممکن نہیں -انہوںنے یہ بات بدھ کو محکمہ صحت پنجاب کے پالیسی اینڈ سٹرٹیجی پلاننگ یونٹ (PSPU) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں contraceptive procurement & supply chain mechanism تیار کرنے کے سلسلہ میں سٹیک ہولڈرز کے مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی/ سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز ، PSPU کے ڈائریکٹر علی بہادر قاضی، ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ ، ڈاکٹر بابر عالم ،ڈاکٹر ظفر اکرام اور مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس اور اے ایم ایس حضرات نے شرکت کی -