بجٹ میں توانائی کیلئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جائیں: نعمان کبیر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے توقع ظاہر کی ہے کہ وفاقی بجٹ میں توانائی کے شعبے کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کرکے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جائے گی۔صنعت و تجارت کو توانائی کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے پالیسی میکرز آبی ذخائر کی تعمیراور تھرکول سے توانائی کے حصول موزوں فنڈز مختص کرے۔ وفاقی بجٹ میں کالاباغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں۔