اینٹیل کمپیوٹ اسٹک پاکستان میں لانچ کر دی گئی

لاہور (خبر نگار) انٹیل پاکستان نے اینٹیل کمپیوٹ اسٹک پاکستان میں لانچ کردی ہے۔ یہ ایک انٹیل ایٹم کی حامل ڈیوائس ہے جو کوئی بھی HDMI ڈسپلے یا مانیٹر کو کمپیوٹر میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہاتھ میں باآسانی سمونے والی اس ڈیوائس کی جدت کا تجربہ ایک بالکل نئی چیز ہے ۔انٹیل ایٹم Quad-core کے دو ورژن پاکستان میں لانچ کئے جائیں گے جس سے صارفین دو آپریٹنگ سسٹم میں سے انتخاب کر سکیں گے۔اس ڈیوائس کیبارے انٹیل پاکستان کے کنٹری منیجر نوید سراج کا کہنا تھا کہ انٹیل کی کمپیوٹنگ اسٹک کمپیوٹنگ کی دنیا کو اگلے مقام پر لے جائے گی۔