اکنامک کو ریڈور پر سیاسی جماعتوں کا اتحاد ملکی خوشحالی کا باعث بنے گا: پیاف

اکنامک کو ریڈور پر سیاسی جماعتوں کا  اتحاد ملکی خوشحالی کا باعث بنے گا: پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن و وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبہ پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ملکی خوشحالی کا باعث بنے گا انہوںنے بھارت کی طرف سے اس منصوبہ کی مخالفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پر بھارت کی مخالفت منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے۔