سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘ 100انڈیکس 57 پوائنٹس اضافے سے 41544 پر بند
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں8 ارب32 کروڑ46 لاکھ27 ہزار168 روپے کی کمی رونما ہوئی تاہم تجارتی حجم میں ایک ارب16کروڑ48 لاکھ20 ہزار570 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں42 لاکھ38 ہزار580 حصص کی تیزی رہی جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں111.23 پوائنٹس کے اضافے سے20915.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں30.43 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں490.75پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے167کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،185کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 36 لاکھ 7 ہزار 590 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم9 ارب 35 کروڑ 49 لاکھ 44 ہزار 189 روپے رہا۔