ایل جی نے گھروں کیلئے سمارٹ ایئر مصنوعات پیش کرنے کا اعلان کردیا
لاہور (پ ر) ایل جی نے لاس ویگاس میں 7 جنوری سے شروع ہونے والی چھ روزہ سی ای ایس نمائش میں گھروں میں جدید ترین اسمارٹ ایئر سہولیات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایل جی کا پیوری کیئر ایئر پیوریفائردھول کی بہترین انداز سے شناخت کرتا ہے جبکہ ڈوئل تھنک اسٹینڈ انورٹر ایئرکنڈیشنر ڈیپ تھنک ٹیکنالوجی سے آراستہ جو زبانی احکامات پر کام کرتا ہے۔ ایل جی ہوم ایپلائنس اینڈ ایئر سلوشن کمپنی کے پریذیڈنٹ سونگ ڈائی ہیون نے کہا ایل جی کی انٹیلی جنٹ ہوم ایپلائنسز انڈسٹری میں صف اول کی خصوصیات کی حامل ہیں جو رہائش کے ماحول کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے لوگوں کی ضروریات کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔