حکومت اور تاجروں کے مابین دوستانہ ماحول اور صنعتی پالیسی کا قیام ضروری ہے: شیخ علاؤ الدین

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین کی زیر صدارت پنجاب انڈسٹریل پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز نے کہا کہ سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور تاجروں کے مابین دوستانہ ماحول اور انڈسٹریل پالیسی کا قیام بہت ضروری ہے۔ پنجاب کی صنعتی ترقی اور خوشحالی ایک جامع صنعتی پالیسی پر منحصر ہے ۔