رمضان کے بعد سیلاب‘منافع خوروں کی چاندی‘ سبزیاں پھل 10 تا 50 روپے کلو مزید مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب ریلوں سے تباہی کے باعث سبزیوں اور پھلوں، پولٹری کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں سرکاری نرخوں کے مطابق ایک کلو آلو نیا کی قیمت 30 روپے مقرر ہے لیکن دکاندار ایک کلو آلو نیا 39 روپے تک فروخت کرتے رہے۔ اسی طرح پیاز 34 کی بجائے 40، ٹماٹر 51 کی بجائے 80، لہسن دیسی 110 کی بجائے 150، لہسن چائنہ 122 کی بجائے 175، ادرک چائنہ 162 کی بجائے 225 روپے کلو، کریلے 49 کی بجائے 80، لیموں دیسی 88 کی بجائے 100، پھلیاں 24 کی بجائے 60، بند گوبھی 39 کی بجائے 55، پھول گوبھی 41 کی بجائے 60، گھیا توری 43 کی بجائے 65، بھنڈی 53 کی بجائے 65، سیب وانا 47 کی بجائے 69 روپے کلو، کیلا اول 77 کی بجائے 85 روپے درجن، گرما 47 کی بجائے 55، انار دیسی 90کی بجائے 100 روپے کلو، امرود 64 روپے کی بجائے 70، انگور سندر خانی 193 روپے کی بجائے 225 روپے، آم چونسہ سفید 90 روپے کی بجائے 110، آم انور رٹول 116 کی بجائے 135، آڑو دوم 85روپے کی بجائے 105 روپے کلو فروخت کئے۔ علاوہ ازیں دکانداروں نے فارمی انڈے مزید 2 روپے مہنگے کرکے 100 روپے درجن کردیئے۔