مرکنٹائل ایکسچینج میں زبردست تیزی‘ 8 ارب روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 4 کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار لاٹ کے سودے 8 ارب 95 کروڑ 40 لاکھ روپے میں طے پائے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2548 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2 ارب 40 کروڑ 40 لاکھ روپے‘ چاندی کے سودوں کی مالیت 5 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 32 لاکھ 60 ہزار روپے رہی۔