ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قیام سے کاروباری مشکلات میں اضافہ ہوا: لارڈ ڈیسائی
لاہور (سٹاف رپورٹر) برطانیہ کے ممبر ہاو¾س آف لارڈز کے ممبر لارڈ ڈیسائی نے کہا ہے کہ 1994 میں قائم ہونےوالی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے باعث کاروباری حلقوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں ڈیزائن کئے گئے معاشی ماڈلز کی روشنی میں بھی آنے والی کاروباری مشکلات کی پیش گوئی نہیں کی جا سکی وہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر میں اپنی نئی کتاب پر خصوصی گفتگو کرتے ہئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔