پاکستانی سٹاک مارکیٹیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ منافع بخش ہیں: آفتاب چودھری
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کی سٹاک مارکیٹیں دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں سے زیادہ منافع دے رہی ہیں اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہیں ۔سیکیورٹیز ایند ایکسچینج کمیشن پاکستان نے سٹاک مارکیٹ میں حصص کی خریدوفروخت کو انتہائی صاف و شفاف بنا دیا ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں جعلی حصص کی خریدوفروخت،شارٹ سیلنگ اور ان ہاﺅس بدلہ نظام ختم ہو چکا ہے ۔لاہور سٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مختلف پروگرامز شروع کر رکھے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب احمد چودھری نے پیر کو لاہور سٹاک ایکسچینج کے ایڈیٹوریم میں لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایم ڈی نے بتایا کہ اس وقت لاہور سٹاک ایکسچینج میں 431کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ۔