نیٹو سامان کی آڑ میں سمگلنگ کے مکروہ دھندے کا انکشاف کرنیوالے افسر کو ریٹائرڈ کر دیا گیا
لاہور (خبر نگار) نیٹو فورسز کا سامان لیکر جانیوالے کنٹینرز کی آڑ میں پاکستان میں بڑے پیمانے میں سمگلنگ کا انکشاف کرنیوالے کسٹمز کے سینئر افسر ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس لطف اللہ ورک کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ایف بی آر نے جاری کر دیا ہے ۔گریڈ 22 کے لطف اللہ ورک 31 اکتوبر کو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔