بجلی اور گیس بحران کے بعد آٹے کے بحران کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا فلور ملز نے یوٹیلٹی سٹورز کو آٹے کی فراہمی روک دی.

بجلی اور گیس بحران کے بعد آٹے کے بحران  کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا فلور ملز نے یوٹیلٹی سٹورز کو آٹے کی فراہمی روک دی.

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلٹی سٹورز کو آٹے کی فراہمی روک دی اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے رعائتی نرخوں پر گندم کا اجراء روک دیا گیا ہے اورانہیں اوپن مارکیٹ سے گندم مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے اس پرپیٹرولیم مصنوعات اوربجلی قیمتوں میں اضافے کے باعث انکے لیے پرانے نرخوں پرآٹا فراہم کرنا ممکن نہیں رہا۔ یوٹیلٹی سٹورز کے ساتھ بھی صرف رمضان المبارک کے لیے رعائتی نرخ مقررکیے گئے تھے اب انہیں بھی نئے نرخوں پر آٹا لینا ہوگا لیکن یوٹیلٹی سٹورز پرانے نرخوں پرآٹے کی فراہمی کے لیے بضد ہیں جس پر انہیں آٹے کی فراہمی روک دی گئی ہے۔