او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں انیس روپے فی کلو اضافہ کرکے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور بم گرادیا ہے۔

خبریں ماخذ  |  کامرس رپورٹر
او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں انیس روپے فی کلو اضافہ کرکے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور بم گرادیا ہے۔

درآمد شدہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد  او جی ڈی سی ایل نے بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں انیس روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث ایل پی جی کا گھریلو سلنڈردو سو اکیس جبکہ کمرشل سلنڈر آٹھ سو پچپن روپے مہنگا ہوگیا ہے۔سندھ اوربلوچستان میں ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت ایک سو تیس روپے، پنجاب میں ایک سو چالیس روپے اورآزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ایک سو پینتالیس روپے ہوگئی ہے ۔ چند روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کے لئے مہنگائی کا یہ دوسرا بد ترین جھٹکا ہے۔