چینی کی بوری 70‘ گھی کا کنستر 30‘ آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے صوبائی دارالحکومت میں آج اتوار بازاروں کے لئے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اسکا ریٹ 495 روپے سے بڑھ کر 500روپے ہو گیا ہے۔ دریں اثناء مقامی تھوک مارکیٹ میں گذشتہ روز 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 70روپے اور 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت 30روپے اضافہ ہو گیا جس سے چینی کی بوری 4400روپے جبکہ ایک کلو چینی 47روپے کی ہو گئی ہے۔ گھی کا کنستر درجہ اول 1810روپے‘ درجہ دوئم 1750روپے اور درجہ سوئم 1650روپے کا ہو گیا۔
مہنگائی