بجلی کا شارٹ فال 2100 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) ملک بھر میں بجلی کی چودہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے چھ بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دبائو زیادہ ہے۔ بجلی کے نظام میں خسارہ 2100 میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا سسٹم کمزور ہونے کی وجہ سے شام اور رات کے وقت مسلسل دو سے تین گھنٹے کیلئے بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے دورانیے میں دس مئی سے پانچ گھنٹے تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ دوسری طرف پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ انرجی کنزرویشن کے تحت روزانہ بجلی کی بچت ہو رہی ہے۔
لوڈشیڈنگ