امریکہ ڈیڑھ ارب ڈالر رواں ماہ پاکستان سٹیٹ بنک میں جمع کرا دیگا

واشنگٹن (آن لائن)اوباما انتظامیہ نے اسلام آباد کو آگاہ کر دیا ہے کہ500 ملین ڈالر ہنگامی امداد اور اتحادی سپورٹ فنڈز کے تحت ایک ارب ڈالر کی رقم ماہ مئی کے اوائل میں پاکستان کے سٹیٹ بینک میں جمع کرا دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ امریکی حکام نے حکومت پاکستان کو یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان کے لئے تین گنا امداد کرنے کا بل کل پیر کو امریکی سینٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ تمام باتیں امریکی حکام نے واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت کاروں کو بتائی ہیں ۔
امداد