پی ٹی سی ایل کی ایُوو صارفین کے لئے سمارٹ ٹی وی اپلیکیشن

پی ٹی سی ایل کی ایُوو صارفین کے لئے سمارٹ ٹی وی اپلیکیشن

اسلام آباد (پ ر) پی ٹی سی ایل نے اپنے ایُوو صارفین کے لئے لیپ ٹاپس اور سمارٹ فونز پر ڈیجیٹل ٹیلی ویژن سروس تک رسائی کے لئے سمارٹ ٹی وی اپلیکیشن متعارف کرا دی۔ سمارٹ ٹی وی اپلیکیشن ناظرین کو دستیاب 12 ٹی وی چینلز میں سے کسی بھی چینل کی سات دن تک پرانی نشریات کو دوبارہ دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ناظرین اپنے کمپیوٹر یا سمارٹ فون پر ٹی وی پروگرامز ریکارڈ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ سمارٹ ٹی وی اپلیکیشن اینڈ رائیڈ ورژن میں بھی دستیاب ہے۔ عمر خالد پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ وائرلیس بزنس نے کہا کہ پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی اپلیکیشن صرف 50 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے اور پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ www.ptcl.com.pk کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/ptcl.official  سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔