پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے: ڈینش سفیر

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے: ڈینش سفیر

راولپنڈ ی (آ ن لا ئن) پا کستان میں ڈنمارک کے سفیرایچ ای اولے ای موئیز بائی نے کہا ہے کہ پا کستان اور ڈ نمارک کے مابین قریبی تعلقا ت ہیں اور وقت گذ ر نے کے سا تھ سا تھ یہ اور مضبوط ہو نگے ڈنما ر ک نے ہمیشہ عا لمی سطح پر پا کستان کے ا صو لی مو قف کی حما یت کی ہے وہ گزشتہ روز کالم نگار اصغر شاد کے سفرنامے "دوستی کاسفر"کی تقر یب رونمائی سے خطاب کررہے تھے ۔ڈنمارک کے سفےرنے کہاکہ پاکستان آکر نہایت مسرت محسوس ہورہی ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈائیلاگ کی مدد سے دوممالک کافاصلہ باآسانی طے کیاجاسکتاہے ،میں نے اس ملک کو اوراسکی عوام کوجاننے سے قبل پاکستان سے متعلق بہت سے افسانوی کہانیاں سن رکھی تھیں ،لیکن یہاں آکر اوریہاں کے لوگوں سے مل کر میرے خیالات بہت تبدیل ہوئے ۔ پاکستانیوں نے ہمیں بتایاکہ پاکستان میں دراصل کیاہے ،ہم مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ روابط استوار کرنا چاہتے ہیں ،جس کےلئے دونوں کے عوام کو مثبت کرداراداکرناہوگا۔ اس مو قع پر صدر آزادکشمیر سردار محمد ےعقو ب نے کہاکہ2005میں زلزلہ کی وجہ سے کشمیر میں آنے والے تباہ کارےوں پر ڈنمارک حکومت نے دل کھول کر جو امداد کی اس پر جتنا شکریہ ادا کیاجائے کم ہے۔