فنانس کا کام چلانے کے لئے صلاحیتوں کی ضرورت ہے: آصف مسعود مرزا، آدم جی یعقوب

فنانس کا کام چلانے کے لئے صلاحیتوں کی ضرورت ہے: آصف مسعود مرزا، آدم جی یعقوب

لاہور (پ ر) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹینٹس (ACCA) کی رپورٹ کے مطابق چیف فنانشل آفیسرز کی اکثریت اپنے کاروبار کے لئے نئے عملے کی بھرتی کے لئے اس طرح کے افراد کی خواہش مند ہے جو فنانس میں تجربے اور دلچسپی دونوں خوبیوں کے حامل ہوں۔ اے سی سی اے کے سربراہ آصف مسعود مرزا نے کہا کہ فنانس کے کام کو چلانے کے لئے مختلف شعبوں میں ہمہ گیر صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے جن میں معاون کاروبار، رسک مینجمنٹ، ترقی کے لئے مضبوط حکمت عملی ترتیب دینا، مالی معاملات کی بصیرت اور قانونی معاملات کی ذمہ داریوں جیسے شعبے شامل ہیں۔ FCCA اور چیف فنانشل آفیسر سٹی بینک آدم جی یعقوب نے کہا کہ ”اکاونٹینسی، فنانس اور مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ قانونی معاملات کا علم وہ وجوہات ہیں جو مجھے نئے بھرتی ہونے والے افراد میں ماثر کن معلوم ہوتے ہیں۔ یہی وہ وجوہات ہیں جو ACCA کو عام ڈگریوں سے جدا کرتی ہیں۔