عوام کی سہولت کیلئے ایل ٹی سی کے نئے روٹ آپریشنل کر دیئے: خواجہ حسان

عوام کی سہولت کیلئے ایل ٹی سی کے نئے روٹ آپریشنل کر دیئے: خواجہ حسان

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شفاف طریقے سے روٹ پرمٹ کے اجراءکے نظام، اربن ٹریفک ڈسپلن، ٹرانسپورٹ سیکٹر کی منصوبہ بندی اور نجنی ٹرانسپورٹ کمپنیاں کو معاونت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے تقریباً 150 کنال پر مشتمل گرین ٹاﺅن اور ریلوے سٹیشن میں چار بس ڈپووں کی زمین ایل ٹی سی کو منتقل کر دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں ایل ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدر لطیف، عمر پیرزادہ، فیصل نثار اور دیگر افسران شریک تھے۔ چیئرمین ایل ٹی سی نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو جدی سفری سہولتوں کی فراہم کیلئے نئے روٹس آپریشنل کر دیئے۔